جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

دانتوں کو صاف اور چمک دار بنانے کے آسان گھریلو نسخے

datetime 8  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) دانتوں پر گہرے رنگ کی تہہ کو ”پلاک“ کہا جاتا ہے جو دانتوں کی خوبصورتی اور چمک کو متاثر کرتا ہے اوراسے صاف کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن اب ا?پ ا?سان گھریلو نسخوں کے ذریعے اپنے دانتوں کو صاف اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔
میٹھا سوڈا
اگر میٹھا سوڈا ( بیکنگ سوڈا) تھوڑا پرانا ہو تو اس سے دانت بہت اچھی طرح صاف ہوسکتے ہیں اس کے لیے برش کو تھوڑا گیلا کریں اور اس پر میٹھا سوڈا لگا کر دانتوں پر ملیں جب کہ اس میں ایک چٹکی نمک ملا کر استعمال کیا جائے تو دانت اور زیادہ چمکدار ہوسکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
دانتوں کو صاف کرنے کے لیے ایک اچھا نسخہ سیب کا سرکہ بھی ہے، برش کو سرکے میں ڈبوکر گندے دانتوں پر آزمائیے اور اس کے بعد اچھی طرح کلی کرلیں کیونکہ سرکے سے دانتوں کے انیمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا اس عمل کو مکمل کرنے کےبعد آپ کو چند دنوں میں بھی حوصلہ افزا نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
سورج مکھی کے بیج اور ورکش پھول
سورج مکھی کے پھول ، ورکش پھول یا شجرِ لائم (linden flower) بھی دانتوں کو چمکدار بنانے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں اس کے لیے 4 چمچے سورج مکھی کے پھول ، 4 چمچے ورکش پھول اور ایک لیٹر پانی لیں ان سب کو ملاکر دھیمی آنچ پر آدھے گھنٹے تک پکائیں اور ہر کھانے کے بعد اس سے دانت برش کریں اور پھر دیکھیں کہ چند دنوں میں ا?پ کے دانت کتنے صاف ہوجاتے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…