ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

جانئے انڈوں کے چھلکوں کے بے شمار فوائد

datetime 8  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اس میں تو کوئی شک نہیں کہ انڈاایک بہترین غذا ہے لیکن اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے علاوہ بھی بہت سے اعلیٰ استعمال ہیں جبکہ اس کے چھلکوں تک کو مفید استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ کچھ ایسے ہی دلچسپ استعمالات درج ذیل ہیں۔
* خشک جلد کیلئے انڈا بہترین ٹانک ہے۔ اس پر انڈے کی زردی لگائے، اگر جلد نارمل ہے تو زردی اور سفیدی کو ملا کر پھینٹ لیں اور جلد پر لگائیں جبکہ چکنی جلد کیلئے صرف سفیدی کا استعمال کریں۔ مطلوبہ جگہ پر لگا کر نصف گھنٹے کیلئے انتظار کریں اور پھر دھولیں۔
* گتے یا کاغذ کو جوڑنے کیلئے اگر گوند نہیں ہے تو انڈے کی سفیدی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔
* پودوں کو ڈالنے کیلئے قدرتی کھاد میں انڈے کے چھلکے بھی شامل کر لیں تو پودوں کو کیلشیئم کا بہترین ذریعہ دستیاب ہو جائے گا۔
* انڈوں کو ابالنے کے بعد پانی ضائع نہ کریں بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے پودوں کو ڈالیں۔ اس میں پودوں کیلئے بہترین غذائیت ہے۔
* انڈے کو احتیاط سے توڑ کر اس کے خول کو دو برابر حصوں میں تقسیم کریں اور پھر نصف خول میں مٹی بھر کر اس میں پودوں یا سبزیوں کے بیج دبائیں۔ ان سے نکلنے والے پودے عام پودوں کی نسبت صحتمند اور بہتر کوالٹی کے ہوں گے کیونکہ انہیں ،ول سے اضافی کیلشیئم بھی ملے گی۔ جب ننھا پودا تین انچ کا ہو جائے تو اسے زمین میں لگا دیں اور خول کو پیس کر اس کے گرد مٹی میں ڈال دیں۔ انڈوں کے کارٹن میں نصف خول والے پودے رکھے جا سکتے ہیں جو خوبصورت بھی لگیں گے۔
* برتنوں کی صفائی کیلئے بازار سے دھاتی یا کیمیکل والی اشیائ کیوں خریدیں جب انڈوں کے خول پیس کر بہترین قدرتی چیز بنائی جا سکتی ہے۔ اسے کپڑے اور صابن کے ساتھ برتنوں کی صفائی کیلئے استعمال کریں۔
* اگر آپ کے کچن میں نکاس کے پائپ آئے روز بند ہوتے رہتے ہیں تو سینک میں انڈوں کے کچھ خول توڑ کر ڈالیں۔ یہ پائپ میں غیر ضروری اشیائ کو جانے سے روکیں گے اور جب یہ ٹوٹ کر پائپ میں جائیں گے تو اس کی مزید صفائی بھی کریں گے۔
* لائن میں پودوں کو حشرات سے بچانے کیلئے ان پر زہریلے سپرے کرنے کی بجائے انڈوں کے خول باریک کر کے پودوں میں پھیلا دیں۔ حشرات خود ہی بھاگ جائیں گے۔
* انڈے رکھنے والے کارٹن میں پانی بھر کر فریزر میں رکھیں اور شاندار آئس کیوب حاصل کریں۔
* انڈے کے خول میں ایک طرف سوراخ کر کے سفیدی اور زرداری باہر نکال لیں اور پھر خالی خول بچوں کے حوالے کریں۔ بچے سفید خول پر نہایت احتیاط اور نفاست سے پینٹنگ بنا کر بہت خوش ہوتے ہیں اور اسے اپنے شاندار فن پارے کے طور پر سجا کر رکھتے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…