ٹوکیو(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں جاپانی اپنی لمبی عمر کی وجہ سے بہت مشہور ہیں لیکن ایسی کیا وجہ ہے کہ ان کی عمریں اتنی لمبی ہیں۔ جاپانی دنیا میں واحد قوم ہے جس کی اوسط عمر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جاپانی خواتین کی اوسط عمر 87 اور مردوں کی 80 سال ہے جو کہ امریکیوں اور دیگر اقوام سے بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جاپانی اپنی عمر کے 75سال بغیر کسی معذوری کے گزار سکتے ہیں۔ آخر ایسی کیا بات ہے کہ جاپانی باقی دنیا سے بھی زیادہ اتنی دیر تک جیتے ہیں؟ اس بات کا جواب ‘نائومی موریاما’ نے حال ہی میں لکھی گئی کتاب میں دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جاپانیوں کی کھانے پینے کی عادات بہت زیادہ صحت مندانہ ہیں اور جس کی وجہ سے ان کی عمر لمبی ہوتی ہے اور وہ بہت ہی کم بیمار ہوتے ہیں۔ وہ لکھتی ہیں کہ جاپانی غذاﺅں میں بہت کم حرارے ہوتے ہیں جبکہ مچھلی، سبزیاں اور بہت ہی کم مرچوں کے استعمال کی وجہ سے جاپانی صحت مند رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپانی افراد خصوصاًخواتین بالکل بھی موٹی یا جلد بوڑھی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مختلف جاپانی ڈشوں مثلاً سوشی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام غذاﺅں میں بہت زیادہ غذائیت موجود ہے جبکہ یوری یا امریکی کھانوں میں شاذوناذر ہی ہمیں صحت مندانہ رجحان ملتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جاپانی زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Pale Blue Dot
-
اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا
-
عوام ہو شیا ر ہے! آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق میں حیران کن انکشافات
-
ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا امکان
-
امریکا ایران ڈیل، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
آسٹریلیاکا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سعودی عرب کی دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک
-
ایک ساتھ 4 تعطیلات، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی
-
کسانوں کیلئے خوشخبری حکومت نے بڑا اعلان کردیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
چکوال،آسٹریلوی خاندان پر سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ بجی کے مقدمے میں اہم پیشرفت
-
زلزلہ کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
-
یکم جولائی سے کون کتنا ٹیکس ادا کرے گا ؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
-
تنخواہ وقت پر نہ ملے تو ملازم کیا کرے؟ سعودی حکومت نے بتا دیا



















































