اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہو تو غذا کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ آپ کتنی بڑی پلیٹیں استعمال کرتے ہیں۔یہ دعویٰ ایک آسٹریلین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔بونڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چھوٹی پلیٹوں کا استعمال کم غذا کو جزو بدن بنانے کے ساتھ ساتھ حد سے زیادہ کھانے سے روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ چھوٹی پلیٹوں کے استعمال کا طریقہ کار اس وقت ہی زیادہ مﺅثر ثابت ہوتا ہے اگر کھانے والا خود غذا پلیٹ میں نکالے۔ان کے بقول ‘ گھر میں محض چھوٹی پلیٹوں میں خوراک کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے’۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چھوٹی پلیٹوں کا استعمال مجموعی طور پر کھانے کی مقدار کو کم کردیتا ہے اور اس کا نتیجہ موٹاپے میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔محققین کے مطابق درحقیقت چھوٹی پلیٹوں کے استعمال سے لوگوں کو زیادہ کھانے پر دیگر افراد کے سامنے شرمندگی کا احساس ہوتا ہے اور وہ حد سے زیادہ کھانے سے گریز کرتے ہیں۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف دی ایسوسی ایشن فار کنزیومر ریسرچ میں شائع ہوئی۔