لندن (نیوزڈیسک )ایک تازہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ اس اہم وٹامن کی کمی ذیا بیطس، کینسر اور دل کی بیماریوں جیسے تشویشناک مسائل کا سبب بن رہی ہے۔ چالیس سے 80 سال عمر کے تقریباً 10 فیصد لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی پائی گئی ہے۔ یہ اہم تحقیق کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس مین یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی جسم میں مناسب مقدار موجود ہونے سے عمر لمبی ہوئی ہے۔ یہ وٹامن جسم کے کئی کیمیائی تعاملات کا اہم جزو ہے اور ہڈیوں کی مضبوطی اور حادثات میں فریکچر سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور تولیدی صحت پر بھی اس کے مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔ خواتین میں مردوں کی نسبت وٹامن ڈی کی کمی زیادہ پائی گئی۔ دس فیصد مردوں کے برعکس تقریباً 13 فیصد خواتین میں یہ وٹامن مطلوبہ مقدار سے کم تھا۔ وٹامن ڈی جسم پر سورج کی روشنی براہ راست پڑنے سے قدرتی طور پر بنتا ہے جبکہ یہ چکنائی والی مچھلی جیسے کہ سالمن اور میکرل اور دودھ میں بھی پایا جاتا ہے۔ اگر ہم تھوڑی سی کوشش کریں اور کچھ وقت دھوپ میں گزاریں اور وٹامن ڈی والی غذاوں کا استعمال بڑھادیں تو یہ ہماری صحت کیلئے بہت ہی اچھا ہوگا۔
مزید پڑھیے:سونے سے پہلے موبائل کا استعمال آپ کو موٹاپے کا شکار کرسکتا ہے،تحقیق