لہسن کے ذریعے مچھروں کو بھگانے کا آسان طریقہ

14  اپریل‬‮  2015

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج  کل مچھروں نے ہم سب کا جینا محال بنا رکھا ہے اور ان سے نجات کے لئے ہم مختلف طرح کے طریقے آزماتے ہیں۔کبھی کوئی دوائی کا چھڑکاﺅ کرتے ہیں تو کبھی کسی آئل یو کریم کو جسم پر مل کر ان سے نجات کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان گھریلو نسخہ بتائیں گے کہ جس پر عمل کرکے آپ ان سے بآسنی نجات حاصل کرلیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے مچھروں کو لہسن بالکل بھی پسند نہیں ہوتا اس لئے اگر آپ لہسن کو پیس کر یا اس کا تھوڑا سا پانی اپنے جسم پر مل لیں تو مچھر آپ کے نزدیک بھی نہیں آئے گا۔آپ کو چاہیے کہ لہسن کے پانی یا تیل، مٹرولیم جیلی اور ویکس کا محلول بناکر رکھ لیں اور اسے بوقت ضرورت جسم پر لگائیں اور مچھروں سے نجات پائیں۔اسی طرح لہسن کوکاٹ کررکھ دیں اور دیکھیں کہ مچھ کس طرح وہاں سے بھاگ جائے گا۔ اس کے علاوہ لہسن سے آپ کئی دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اگر چہرے پر کیل مہاسوں کی شکایت ہوتو لہسن ملنے سے ان سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ اگر آپ کو زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجائے تو لہسن سے بنی چائے کا استعمال کرنے سے یہ مسئلہ جلد دور ہوجائے گا۔ اگر آپ کو چوٹ لگ جائے تو لہسن لگانے سے یہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔ لہسن میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ آپ کے خون کو پتلا کرتا ہے اور اگر دل کی بیماری سے بچنا ہے تو اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…