بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دھوپ آ پ کو کئی خطر ناک بیماریوں سے بچاسکتی

datetime 14  اپریل‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں سب سے تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں آسٹیو پوروسس یا ہڈیوں کا بھربھرا پن نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، دل کی بیماریوں کے بعد ہڈیوں کی یہ بیماری دنیا کے تمام ملکوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی وجہ دھوپ کا کم سامنا کرنے سے جسم میں ہونے والی وٹامن ڈی کی کمی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری سے بچاﺅ کا طریقہ بہت سادہ ہے کہ روزانہ پندرہ سے بیس منٹ تک دھوپ میں رہا جائے۔
اس مرض میں ہڈیوں کی لچک میں کمی ہوتی ہے اور وہ بھربھرے پن اور نرم پڑ جانے جیسے مسائل سے دوچار ہو جاتی ہیں۔ اس سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے، عورتوں میں 45 برس کی عمر کے بعد یہ مرض پیدا ہوتا ہے جبکہ مردوں میں 50 برس میں آسٹیوپوروسس ہوتا ہے۔ مردوں میں یہ بہت کم پایا جاتا ہے اور ان کے مقابلے میں عورتوں میں یہ 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق شہروں میں رہنے والے لوگ جن کا دھوپ میں نکلنا نہیں ہوتا، دودھ نہیں پیتے یا مچھلی نہیں کھاتے، ان لوگوں کو ہڈیوں کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین جو کھیتوں میں کام کرتی ہیں ان میں آسٹیوپوروسس کی شرح کم ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیں کہ ہم نے جتنا جدید لائف اسٹائل اختیار کیا ہے مثلاً ایئر کنڈیشنر میں سونا، دھوپ میں نہ نکلنا اور موٹاپے کے خوف سے مناسب غذا نہ لینا، تو ایسا کرنے والوں میں آسٹیوپوروسس پیدا ہو جاتا ہے۔ دیگر وجوہات میں بڑھتی عمر، خاندان میں پہلے سے اس بیماری کا موجود ہونا، جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی عادت، خواتین میں ماہواری کا نہ ہونا، بہت زیادہ کیفین کا استعمال، کیلشیم کی کمی اور تھائرائڈ ہارمونز کے لمبے عرصے تک علاج وغیرہ شامل ہیں۔
اس مرض میں مریض ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتا ہے اورعام طور پر بڑی عمر میں یا ماہواری کی بندش کے بعد مریض کو ٹانگوں یا ہاتھوں یا کمر میں درد ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو یہ مرض ہو چکا ہوتا ہے وہ اگر گرتے ہیں تو اٹھنے کی کوشش کے دوران ان کے ہاتھوں یا پیر کی ہڈی میں فریکچر ہو جاتا ہے جبکہ درحقیقت ہڈی اتنی کمزور نہیں ہوتی کہ ذرا سا زور پڑنے پر وہ ٹوٹ جائے۔ تاہم آسٹیوپوروسس کے مریضوں میں یہ شکایات ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس مرض سے بچنا بہت آسان ہے اور اس کا آسان سا حل ہے دھوپ، سردیوں کی دھوپ زیادہ بہتر اور معاون ہوتی ہے تاہم گرمیوں کے موسم میں بھی عصرکے بعد کی نسبتاً کم گرم دھوپ بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ دھوپ سے ہڈیاں خود بخود وٹامن ڈی بنانے لگتی ہیں اور اس بیماری کے ہونے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…