اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

شکریہ کہنا اپنی عادت بنالیں،امراض قلب سے تحفظ کا آسان نسخہ

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
نیویارک(نیوزڈیسک )اگر آپ صحت مند اور دل کی بیماریوں سے دور رہنا چاہتے ہیں تو تھینک یو یا شکریہ کہنا اپنی عادت بنالیں۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکر گزاری کا احساس دل کی صحت کو بہتر بنانے کا سب سے آسان نسخہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے ایسے مریض جو اپنی زندگی کی مثبت چیزوں پر شکر گزاری کا اظہار کرتے ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جنھیں دل کے دورہ کا سامنا ہوچکا تھا۔محققین کے مطابق طرز زندگی میں تبدیلیاں اس صورت میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور دل کی حرکت تھم جانے یا ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کے اندر شکر گزاری کی کیفیت ان کا مزاج، نیند کو بہتر بناتا ہے جبکہ وہ تھکاوٹ اور ورم کی کیفیت سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ شکر گزاری کی کیفیت کو تحریر کرنا دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
ان کے بقول ایک شکر گزار دل ہی زیادہ صحت مند ہوتا ہے اور اس کے لیے شکر گزاری کے جذبات کو تحریر کرنا انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…