کوپن ہیگن(نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ مطابق پنیر کا باقاعدہ استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔طب اور صحت سے متعلق بین الاقوامی جریدے ”جرنل آف ایگری کلچر اینڈ فورڈ کیمسٹری“ میں ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی اور آرہس یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے نیر کے استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحقیق شائع کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پنیر میں انسانی صحت کے لئے مفید فیٹی ایسڈ ”بیوٹاریڈ“ پایا جاتا ہے جو جسم میں موجود فاضل چربی کو توانائی تبدیل کرتا ہے جس سے موٹاپے میں کمی کے لئے مدد ملتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں