کراچی (آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار650روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالرکی کمی سے 1834ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی
قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ12ہزار650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت170روپے کی کمی سے96ہزار580روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے1380 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید 354.29 پوائنٹس کے اضافے سے 46933.63 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.88 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 46 ارب 49 کروڑ 38 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت31.67 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیاجس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 47 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47124 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں منافع کے حصول کی غرض سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار
کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 354.29 پوائنٹس کے اضافے سے 46933.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 170.19 پوائنٹس کے اضافے سے 19568.76 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 190.99 پوائنٹس کے اضافے سے 32358.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مجموعی طور
پر438کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 184میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84 کھرب 27 ارب 11 کروڑ 1 لاکھ روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 73 ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں
اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 1533.98روپے کے اضافے سے 1533.98روپے اورانڈس ڈائنگ 45.89 روپے کے اضافے سے657.88 روپے ہوگئی جب کہ اے کے ڈی کیپٹل45.56 روپے کی کمی سے 561.98 روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص44.94 روپے کی کمی سے 1800روپے ہوگئی۔