واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سائسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں 2 بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو سرطان جیسے موذی مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔ سرطان ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور سائسدان اس سے نجات کے لیے نت نئی تحقیق کرتے رہتے ہیں اور اس کے علاج کے لیے نئی نئی دوائیں بھی متعارف کراتے رہتے ہیں تاہم اب اس حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق امریکی سائسدانوں کو کہنا ہے اگر ہفتے میں 2بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو ہر قسم کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ سائسدانوں کے مطابق انہوں نے اس تحقیق کے لیے 32 سال تک کا ڈیٹا جمع کیا جس میں تقریباً ایک لاکھ 36 ہزار ایسے افراد کا مشاہدہ کیا گیا اور حیرت انگیز طور اسپرین کا استعمال کرنے والوں میں سرطان جیسے مرض کے خدشات نہیں پائے گئے۔امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد سرطان سے بچاؤ کے لیے اسپرین کا استعمال کررہے ہیں لیکن ہم ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے جہاں سرطان سے بچاؤ کے لیے اسیرین کا استعمال ہر ایک کو دے سکیں۔