اسلام آباد….. وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں خارج کرنے کی اپیل کردی۔
21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواستوں کے حوالے سے وفاق نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے بار کونسلز کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوا۔ اس حوالے سے درخواستیں ناقابل سماعت ہیں اس لئے انہیں خارج کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔
وفاق کی سپریم کورٹ سے21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں خارج کرنے کی اپیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں