اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلے بازوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، مصباح الحق

datetime 20  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ اہم ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کے لئے میدان میں اتریں گی اس لئے بلے بازوں کو اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانا ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصباح الحق نے انٹرویو کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اور لیکن بلے بازوں کو ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کرنا ہوگی، وہ کھلاڑی جو پرفارم نہیں کر پارہے امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔ اپنی بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی کے حوالے سے مصباح الحق کا  کہنا تھا کہ میرے نمبر 4 پر کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور چاہے ابتدا میں یا مڈل آرڈر بلے بازوں کو مستقل بنیاد پر اچھی پارٹنرشپ دینا ہوگی جب کہ بھارت سے شکست کی وجہ بھی مڈل میں پارٹنرشپ کا نہ لگنا تھا اور صرف 9 گیندوں پر تین کھلاڑیوں کا آؤٹ ہوجانا شکست کی وجہ بنا۔

بولنگ لائن سے مطمئن مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ 2 سے تین میچز میں بولرز نے بہترین کارکردگی پیش کی اور امید ہے کہ پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم کردارادا کریں گے، بھارت کے خلاف محمد عرفان کو پچ پر آنے کی دو مرتبہ وارننگ ملی جس پرانہوں نے نے پریکٹس سیشن کے دوران قابو پالیا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…