اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی اور برطانوی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے سمیں بنا نے والی کمپنی کے کوڈز چوری کر نے کا انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔۔امریکی ویب سائٹ ’دا انٹرسیپٹ‘ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے فون کالز سننے کے لیے غیر قانونی طور پر سِمیں بنانے والی کمپنی کے نیٹ ورک کو ہیک کیا اور کوڈز چوری کر لیے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے 2010 کی پہلی سہ ماہی میں جیملٹو ناما کمپنی کا نیٹ ورک ہیک کیا اور کوڈز چوری کیے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ایجنسی نے ایران، افغانستان، یمن، بھارت، سربیا، آئس لینڈ اور تاجکستان میں وائرلیس نیٹ ورک ہیک کیے اور فون کالز کو مانیٹر کیا۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ برطانوی ایجنسی کے پاس پاکستانی موبائل کمپنی موبی لنک اور ٹیلی نور کے کوڈز تھے لیکن وہ فون کالز سننے میں ناکام رہی۔دا انٹرسیپٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ دونوں ہی اموبائل نیٹ ورکس کے کوڈز کی چوری کے باعث دنیا کے زیادہ تر نیٹ ورکس پر فون کالز اور ڈیٹا مانیٹر کر سکتے ہیں۔’اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پاکستانی کمپنیاں نیٹ ورکس اب زیادہ محفوظ طریقے استعمال کرتی ہیں۔‘امریکی ویب سائٹ کے پاس یہ معلومات امریکی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے دی جانے والی خفیہ دستاویزات سے آئی ہیں۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ دونوں ہی ان کوڈز کی چوری کے باعث دنیا کے زیادہ تر موبائل نیٹ ورکس پر فون کالز اور ڈیٹا مانیٹر کر سکتے ہیں۔نیدرلینڈز کی سم بنانے والی کمپنی جیملٹو کی بنائی ہوئی سمیں اے ٹی اینڈ ٹی، ٹی موبائل، ویرازن اور سپرنٹ سمیت دنیا بھر کی لگ بھگ 450 موبائل کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…