لاہور۔۔۔۔۔ ہائی کورٹ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی دوبارہ جانچ پڑتال کے معاملے پر جواب داخل نہ کروانے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دھاندلی کیالزامات کیبعد ارکان پارلیمنٹ کی اسکروٹنی سے متعلق عدالت عالیہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا لیکن 4 مرتبہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود انہوں نے جوب داخل نہیں کرایا۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں 10 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر 2014 کو اشتیاق احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے الیکشن کمیشن کے ڈی جی ایڈمن عثمان علی قائم مقام سیکریٹری الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ہائی کورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات



















































