پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ ایک اور نئی پریشانی کا شکار

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ٹو ڈے) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کے چرچے ان دنوںمیڈیا میں عام ہیں۔ ویرات کوہلی بھی قریباً ہر میچ میں ہی کچھ نہ کچھ ایسا کرجاتے ہیں کہ میڈیا کی توجہ ان دونوں کے تعلقات کی جانب مبذول ہوجاتی ہے۔ تاہم ورلڈ کپ کے دوران اس جوڑے کو ایسا کچھ کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گو کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بیگمات یا گرل فرینڈز کو ورلڈ کپ کے دوران ان کے ساتھ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز بھی 14 فروری سے ہورہا ہے اور اس روز دنیا بھر م یں جوڑے ”ویلنٹائن ڈے“ منا کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم بھارتی کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کا ضابطہ اخلاق پچھلے ورلڈ کپ میں موجود تھا اور اس مرتبہ بھی لاگو کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو بھارتی میڈیا کافی تنقید کا نشانہ بنارہا ہے کیونکہ بیشتر صحافیوں کا خیال ہے کہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے دماغ کا درجہ حرارت نیچے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن اس فیصلے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران انہیں یہ سہولت میسر نہ ہوگی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…