جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک فیصد امیر لوگوں کے پاس دنیا کے بقیہ 99 فیصد لوگوں سے زیادہ اثاثے ہیں

datetime 19  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔عالمی فلاحی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ایک فیصد امیر لوگوں کے پاس آئندہ برس تک دنیا کے بقیہ 99 فیصد لوگوں سے زیادہ اثاثے ہوں گے۔اس ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی معاشی فورم کے اجلاس سے قبل یہ بات سامنے آئی ہے اور فلاحی ادارے نے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے عدم مساوات کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔ادارے کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی سطح پر ایک فیصد امیر لوگوں کی املاک میں سنہ 2009 میں 44 فیصد اضافہ ہوا تھا جو کہ گذشتہ سال بڑھ کر 48 فیصد ہو گ?ا یعنی کہ ہر ایک کے لیے اوسطا 27 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ دنیا کی 80 فیصد آبادی کے پاس دنیا کی دولت کا صرف ساڑھے پانچ فیصد حصہ ہے۔ایک بے گھر کے سامنے سے ایک تاجر کو گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
آکسفیم انٹرنیشنل کے ا گزیکٹیو ڈائرکٹر وینی باینییما نے کہا: ’کیا واقعی ہم ایسی دنیا میں رہنا چاہیں گے جہاں ایک فیصد لوگوں کے پاس باقی تمام سے مجموعی طور پر زیادہ ہو؟ عالمی سطح پر عدم مساوات ہے اور اسے عالمی ایجنڈا بنانے کے بجائے امیر اور غریب کے درمیان کی خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’گذشتہ 12 مہینوں سے صدر اوباما سے لے کر کرسٹین لیگارڈے امیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات کے مسئلے سے نمٹنے کی بات کر رہے ہیں تاہم ہم ابھی تک اس جانب کوئی پیش رفت نہیں دیکھ رہے ہیں۔امیر اور غریب کے درمیان روز افزوں خلیج پر توجہ مبذول کرانے کے لیے یہ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے
’یہی وقت ہے کہ ہمارے رہنما بااقتدار لوگوں کے مفادات پر قدغن لگائیں جو کہ زیادہ منصفانہ اور زیادہ خوشحال دنیا کے درمیان کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’امرا طبقے کے لیے تجارت ابھی بھی مفت نہیں ہے اور عدم مساوات کو کم کرنے میں ناکامی غریبی کے خلاف جنگ کو کئی دہائی پیچھے لے جائے گی۔ اور عدم مساوات میں اضافے کے نتیجے میں غریب دوہرے طور پر متاثر ہوں گے۔ ایک یہ کہ انھیں معاشی لڈو میں کم حصہ ملے گا اور اس سے ترقی کو نقصان پہنچے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ بانٹنے کے لیے لڈو ہی کم ہوں گے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…