پشاور۔۔۔۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شاہی خیل کے علاقے میں ایک کمپاونڈ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ڈرون حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے جبکہ ابتدائی طور پر ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے نہیں بتایا جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہے۔یہ رواں سال کیا جانے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے جہاں اس سے قبل شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 8مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کو ہمیشہ خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور امریکا سے یہ حملے بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو 2004 سیقبائلی علاقوں میں شدت پسند اسلامی گروپوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اوراورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
شوال میں ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































