پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

فرانس میں ہونیوالی گستاخی کے جواب میں کل ہوگا ایک بڑا کام، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 17  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد:فرانس کے ہفتہ روزہ میں شان رسالت میں کی جانے والی گستاخی کے جواب میں کل اتوار کو  المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں انٹرنیشنل سیرت کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی پڑھا جائے گا ۔المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لمصطفیٰ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”سیرت النبی “ کانفرنس کے موضوع پر اہم سیمینار کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں عالم اسلام کو درپیش مسائل، دہشت گردی کا تدارک اور فرانس یورپ میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کے تدارک سمیت دیگر موضوعات پر علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما اپنے مقالے پیش کرینگے۔ تقریب میں وزیر مملکت پیرامین الحسنات، قائد ملت جعفریہ پا کستان علامہ سید ساجد علی نقوی، پیر محفوظ مشہدی، علامہ امین شہیدی ، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب صدر میاں محمد اسلم جامع الکوثر کے مہتمم علامہ انور علی نجفی ،ڈاکٹر طارق فضل چودھری، افغانستان ، ایران اور عراق کے علماء کرام و مندوبین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما خطاب کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…