ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پٹرول سستا کیا ہوا عوام کی جان عذاب میں آ گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پانچ ویں روز بھی پٹرول نایاب ہے ، پٹرول کی عدم دستیابی سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ، پریشان شہری دربدر خوار ہونے لگے ، پٹرول سٹیشنز پر جھگڑے معمول بن گئے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پانچ ویں روز بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے ، بیشتر پٹرول سٹیشنز پر فروخت بند ہے کے بورڈ لگے ہیں۔ پٹرول کی تلاش میں شہری دربدر مارے مارے پھر رہے ہیں۔ پٹرول کی عدم فراہمی سے دفاتر جانے والے افراد اور سکولوں ، کالجوں کے طالبعلموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پٹرول نہ ملنے سے لوگوں کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں چوتھے روز بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ بیشتر پٹرول پمپس پر سیل بند کے بورڈ لگے ہیں ، پٹرول کی تلاش میں شہری مارے مارے پھر رہے ہیں جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں کئی گھنٹے تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ پٹرول نہ ملنے کے باعث لاہور میں ایدھی ایمبولینس سروس کو بھی بند کرنا پڑ گیا۔ دوسری جانب ریسکیو 1122 کی بھی صرف چار گاڑیاں آپریشنل ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پمپس پر پٹرول نہ ملنے پر شہریوں کے سٹاف سے تلخ کلامی اور جھگڑوں کے واقعات پیش ا رہے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے پولیس کو ون فائیو پر کالز کی جا رہی ہیں مگر پولیس نہ تو وہاں پہنچ رہی ہے اور اگر کسی پمپ پر موجود بھی ہے تو خاموش تماشائی بن گئی۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…