پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹرز کی طرف سے ’’پیروں‘‘ کے مشورے پر شرٹ پر درج نمبرز منتخب کرنے کا انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔کرکٹرز کی شرٹ پر درج نمبرزکے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے ا ئی ہیں، بہت سے کھلاڑیوں نے اپنے ’’پیروں‘‘کے مشوروں پر بھی پسند کے نمبر منتخب کیے، مسلسل ناکامیوں کے شکار عمر اکمل نے قسمت بدلنے کیلیے96 سے پیچھا چھڑا کر نمبر تین اپنا لیا، حارث سہیل بھی اب 89 نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران پلیئرزکی شرٹس پر نام و نمبر درج ہوتے ہیں، ان کا انتخاب کھلاڑی خود ہی کرتے ہیں، ایک بار کسی کو نمبر الاٹ ہو جائے تو عموماً تبدیل نہیں کیا جاتا، البتہ خصوصی کیسز میں ایسا ممکن ہے، جیسے سابق کپتان انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی شرٹ کا نمبر8پانے کیلیے محمد حفیظ نے درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا، نوجوان بیٹسمین عمر اکمل ان دنوں مسلسل ناکامیوں کا شکار ہیں،قسمت بدلنے کیلیے انھوں نے بھی96 سے پیچھا چھڑا کر نمبر 3اپنا لیا، انھوں نے اس کے ساتھ اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی ہے۔اسی طرح حارث سہیل یو اے ای میں نیوزی لینڈ کیخلاف80 نمبر کی شرٹ پہن کر ایکشن میں نظر ا?ئے، مگر ورلڈکپ میں انھیں89 واں نمبر ملا ہے، ذرائع نے یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ بعض کھلاڑی اپنے ’’پیروں‘‘ سے مشورے کے بعد بھی شرٹ نمبر منتخب کرتے ہیں،بولرز کو بعد کے نمبرز پسند ہیں، جیسے وہاب ریاض47، محمد عرفان 76،یاسر شاہ86، احسان عادل91 اور جنید خان83 نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔
ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل پلیئرز کی شرٹ پر یہ درج ہوگا، احمد شہزاد 19، محمد حفیظ 8، عمر اکمل 3، وہاب 47، عرفان 76، شاہد ا?فریدی 10، یاسر شاہ 86، احسان عادل 91، یونس خان 75 ، حارث سہیل 89، جنید خان 83، صہیب مقصود 92، سرفراز احمد 54، مصباح الحق 22 اور سہیل خان 14۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…