پیرس:فرانس کے متنازع جریدے ’چارلی ہیبڈو‘ کے شریک بانی نے کہاہے کہ دفتر پرحملے اور عملے کی ہلاکت کا ذمہ دار حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز کارٹون چھاپنے والا ملعون ایڈیٹر ہے جو خودبھی حملے میں ماراگیا۔ 1970ءسے جریدے کے ساتھ وابستہ80سالہ ہنری روسل نے ایڈیٹر سٹیفنے چاربونیئر کے میگزین کے فرنٹ پیج پر توہین آمیز خاکے چھاپنے سے متعلق 2011ءکے فیصلے کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ اُنہیں ایسا کرنے کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی ۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ کارٹون چھاپنے سے منع بھی کرچکے تھے ، خیال ہے کہ غیر ضروری سیکیورٹی رسک لیاتھا،یہ اشتعال انگیزی تھی اور ایک دن یہ اشتعال انگیزی ہمارے اپنے خلاف ہوگئی ۔ اُن کاکہناتھاکہ شروع سے ہی ایسا نہیں کرناچاہیے تھالیکن یہی عمل ایک مرتبہ ستمبر 2012ءمیں دہرادیاگیا۔ یادرہے کہ جریدے کے دفتر پر حملے میں ملعون کارٹونسٹ سمیت 12افرادہلاک ہوگئے تھے ۔
توہین آمیز خاکے چھاپنے والے کے بارے میں اہم راز سامنے آگیا، پڑھنے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































