اسلام ا باد۔۔۔۔۔چینی صدر ڑی جنگ پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے، اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی ، ڑی جنگ پنگ پاکستان میں چین کے تعاون سے توانائی منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر ڑی جن پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کی آمد سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی پاکستان آئینگے اور چینی صدر کی مصروفیات ، سیکورٹی اور دورے کا شیڈول طے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر ڑی جن پنگ پاکستان میں چین کے تعاون شروع کیے جانیوالے توانائی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ اعلیٰ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔ چینی صدر کے دورے کے دوران دفاع ، توانائی ، سرمایہ کاری اور انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ چینی صدر نے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر دستخط کیے جانا تھے لیکن تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام ا?باد ڈی چوک میں دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کے سیکورٹی سٹاف نے دورہ پاکستان کو غیرمناسب قرار دیا تھا جس کے بعد چینی صدر کے دورہ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
آخر اس مہمان نے آنے کا اعلان کر ہی دیا جس کا مدتوں سے انتظار تھا لیکن یہ معز ز مہمان ہے کون، یہ جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































