پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ آپ کیلئے کچھ لا رہا ہے نیا کلک کر کے جانئے

datetime 16  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔نوجوانوں میں انتہائی مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے اب موبائل فونز کی دنیا سے نکل کر انٹرنیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے اطلاعات اس وقت سامنے آئی جب واٹس ایپ کی حریف میسجنگ اپلیکشن ٹیلیگرام کے بانی پیرول ڈورو نے یہ بیان جاری کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورڑن میں کام شروع کردیا ہے۔اگرچہ واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اپنی اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے ویب ورڑن کا اعلان نہیں کیا تاہم کمپیوٹر ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ حالیہ اپ ڈیٹس میں ایک کوڈ چھپا ہوا ہے جس میں ” واٹس ایپ ویب” کا ذکر موجود ہے۔
اس کوڈ میں ویب کے ساتھ ساتھ یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح واٹس ایپ کے ویب ورڑن میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت زیادہ ٹھوس ثبوت تو نہیں مگر اس سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم ویب میں فعال ہونے کے لیے کچھ کام ضرور کررہے ہیں۔چھ سو ملین سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ سب سے بڑی میسجنگ سروس ہے جس نے تاحال ویب ورڑن کو متعارف نہیں کرایا ہے اور اسے صرف موبائل فونز پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…