پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کبھی کامیاب سیاستدان نہیں بن سکوں گی،عتیقہ اوڈھو

datetime 1  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔۔معروف اداکارہ اور آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما عتیقہ اوڈھو کہتی ہیں کہ انہیں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی تو وہ منہ پر کہہ دیتی ہیں جبکہ سیاست میں مصلحت پسندی سے کام لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ سمجھتی ہیں کہ شائد وہ کبھی کامیاب سیاستدان نہیں بن سکیں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کی زندگی تبدیلی سے عبارت ہے۔ اگر کوئی اداکار اپنے آپ میں تبدیلی نہیں لائے گا تو وہ نہ تو خود کچھ سیکھ سکے گا اور نہ ہی اپنے ناظرین کے ساتھ جڑا رہ سکتا ہے۔ اگر وہ خود اپنے کیرئیر کے دوران ایک ہی طرح کے کردار نبھاتیں تو لوگ ان سے بور ہوجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی خواتین بہت باہمت ہیں،وہ سمجھتی ہیں کہ پاکستان کا مستقبل خواتین ہی کی وجہ سے ہی سنورے گا، موجودہ دھرنوں میں نظر ڈالی جائے تو ہمیں ان میں خواتین کی بڑی تعداد نظر آتی ہے۔
عتیقہ اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے مرد یہ برداشت نہیں کرتے کہ ان کی بیوی سیاسی طور پر متحرک بھی ہو اور وہ ان سے مختلف سیاسی نظریات بھی رکھ سکے لیکن اس سلسلے میں ان کے گھر میں مکمل جمہوریت ہے کیونکہ ان کے شوہر ثمر علی خان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جبکہ وہ خود پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ سے وابستہ ہیں۔ وہ بہت منہ پھٹ ہیں جوچیز انہیں سمجھ نہ آئے یا اچھی نہ لگے تو وہ اس کا اظہار کھل کر کرتی ہیں لیکن سیاست میں لوگوں کو مصلحت پسندی سے کام لینا پڑتا ہے جو ان سے نہیں ہوتا۔ اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ کامیاب سیاستدان نہیں بن سکیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…