ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

برسلز میں پاکستانی نوجوان کوکرکٹ بیٹ لے جانے پر دہشت گرد قراردے دیا گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز۔۔۔۔برسلز میں پاکستانی نوجوان کوکرکٹ بیٹ لے جانے پر دہشت گرد قراردے دیا گیا ،جس کے بعد اس کے خاندان کو ملک بدری کا سامنا ہے۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 22سالہ کرکٹر عاصم عباسی کو برسلز کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرکٹ بیٹ لے جانے پر دہشت گرد قراردیا گیا ،جس کے بعد اْسے اور اس کے گھرانے کو بیلجئم سے ملک بدری کا سامنا ہے۔برسلز پولیس نے عاصم عباسی کی ایک تصویر اْس کے ہتھیار،کرکٹ بیٹ کے ساتھ تصویر شائع کی۔ اخبار میں تصویر دیکھتے ہی عاصم نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا بلکہ وہ پریکٹس کے لئے کرکٹ بیٹ لے کر جارہا تھا۔عاصم نے بتایا کہ اس نیبارش کی وجہ سے بیٹ اپنی شرٹ میں لپیٹ لیاتھا ،کیونکہ گیلے بیٹ سینہیں کھیلا جاسکتا تھا۔اخبار لکھتا ہے کہ عاصم کے پولیس سے رابطہ کے باوجود پاکستانی سفارت خانہ نے عاصم کے والد کو جو ایک سفارت کار ہیں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر برطرف کردیا ہے،جس کے بعد پورا عباسی خاندان بیلئجم میں رہنے کا حق کھو چکا ہے۔ عاصم نے اخبارکو بتایا کہ ہمیں سفارت خانے سے فون ا یا کہ پاسپورٹ ،سفارت خانے کو دے دیئے جائیں،اس نے کہا کہ ہم نے بیلجئم میں رہنے کا حق کھودیاہے،ہم نے اپنی تعلیم کھودی،ہم نے سب کچھ کھودیا۔پاکستانی سفارت خانہ نے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…