لاہور۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو 67 سال میں بھی اسلامی پاکستان نہیں بننے دیا گیا اور ظالم طبقے نے عوام کو غلام اور اداروں کو یرغمال بنا کر سیاسی دہشتگردی شروع کردی۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی برہمن اپنے اپ کو قانون اوراحتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں اور ان کا قبلہ آ ج بھی خانہ کعبہ کے بجائے امریکا ہے، ظالم طبقے نے عالمی بینک سے قرض لے کر پاکستان کے بچوں کو مقروض بنادیا اورعوام کا خون نچوڑ کر پیسہ لوٹ کر باہر کے بینکوں میں منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارا نظام ڈکٹیشن پرچل رہا ہے، مغرب سے ملنے والے ڈکٹیشن پر ملک میں فیصلے کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک ا گے جانے کے بجائے پیچھے ارہا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ظالم طبقے کی بدکرداری کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلادیش بنا اور اسی ظالم طبقے نے سیاسی دہشتگردی شروع کردی جس کی وجہ سے پاکستان کے مستقبل، نظریئے اور عوام کو خطرہ ہے۔