اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایران میں بھی تیل مہنگا،لوگوں نے گدھو ں کا استعمال شروع کر دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران۔۔۔۔۔ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گدھوں کی آبادی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ایران کی نیوز ویب سائٹ خرداد کے مطابق ایران میں بہت سارے دیہاتیوں اور کسانوں نے سردیوں کے آمد پر مہنگے تیل کے سبب مال برداری کے لیے گدھے خریدنے شروع کر دیے ہیں۔ویب سائٹس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی وجہ سے ایرانی کے دیہاتوں میں ایک بار پھر گدھوں کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے۔خاص طور پر ملک کے شمالی مشرقی پہاڑی علاقے میں گدھوں کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اس کے ساتھ بعض شہروں میں بھی یہ رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ویب سائٹس کے مطابق جانوروں کے لیے یہ اچھی خبر ہے کیونکہ سردیوں سے پہلے ان کا استعمال بالکل بند کر دیا جاتا تھا اور اس کی ایک وجہ سردیوں میں ان کا مہنگا چارہ تھا۔سردیوں سے پہلے بعض دیہاتی اپنے گدھوں کو جنگلوں میں کھلا چھوڑ دیتے تھے جہاں ان میں سے کئی سردی کی وجہ سے مر جاتے تھے۔رواں سال اپریل میں ایرانی حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سہارا دینے کے لیے تیل پر دی جانے والی رعایت کم کر دی تھی۔اس اقدام کے نتیجے پر صارفین بری طرح متاثر ہوئے تھے کیونکہ اس سے تیل کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ ہو گیا تھا۔اس کے علاوہ رواں سال ایرانی شہریوں کو پانی اور بجلی کے بلوں میں اضافے پر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔امریکہ سیمت کئی مغربی ممالک نے ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے اس کی تیل کی برآمدات کافی متاثر ہوئی ہیں اور ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…