جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر پولیس کو عمل کرنا چاہئے،پرویز رشید

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر پولیس کو عمل کرنا چاہئے اور امید ہے کہ انصاف کے علمبردار عمران بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قوم کو سبز باغ دکھانے والے عمران خان سب کچھ بھول گئے ہیں، انہوں نے پی ٹی وی اور سرکاری اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اکسایا اور بھول گئے، ان میں الزام خان کے بعد اب ایک بھولا خان بھی سامنے آ گیا ہے جبکہ عمران خان نے خود منتخب ارکان کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی ابتدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر پولیس کو عمل کرنا چاہئے اور امید ہے کہ انصاف کے علمبردار عمران عدالتوں میں پیش ہوں گے اور ان ہی ذریعے اپنا ٹرائل کرائیں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ صبح کے بھولے عمران اگر گھر واپس آئیں تو ہم انہیں گلے لگائیں گے، نوازشریف کے دورہ لندن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا لندن میں نوازشریف نے کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ اپنے بیٹے کے گھر قیام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…