منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اہم خبر! عمران خان اورڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ کیوں اور کس کے کہنے پر؟

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور رحیق عباسی سمیت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ اور آبپارہ میں مقدمہ درج تھا جب کہ ان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے آزادی اور طاہر القادری کے انقلاب مارچ کے دوران جب یہ دھرنا شاہراہ دستور کی جانب بڑھا تو اس دوران نامعلوم افراد نہ صرف پارلیمنٹ کے باہر توڑ پھوڑ کرتے رہے بلکہ اس دوران بعض افراد پی ٹی وی کی عمارت میں بھی گھس گئے اور انہوں نے سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کرا کر وہاں بھی ہنگامہ آرائی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…