پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آپ نے جی میل پر اپنا اکاؤنٹ بنا رکھا ہے اور یہ میل ایڈریس آپ کے رابطوں کا ذریعہ ہےتو ہوشیار ہوجائیے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا آپ نے گوگل کی ای میل سروس جی میل پر اپنا اکاؤنٹ بنا رکھا ہے اور یہ میل ایڈریس آپ کے رابطوں کا ذریعہ ہے، جس پر آپ نے اپنی میلز محفوظ کی ہوئی ہیں، تو ہوشیار ہوجائیے، ہوسکتا ہے جی میل بند ہوجائے۔

اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ خبروں کے مطابق گوگل کمپنی ’’ان باکس‘‘ کے نام سے ای میلز کے لیے اپنی ایپلی کیشن ازسرنو لاؤنچ کرے گی۔ اس نئی ایپلی کیشن کا مقصد یہ امر یقینی بنانا ہے کہ بہت ساری ای میلز کے ہجوم میں اہم ای میلز نظروں سے اوجھل نہ ہونے پائیں۔

گوگل نے فی الحال تو اپنے کچھ صارفین کو تجرباتی بنیاد پر اس نئی سروس کو استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ان باکس ایپلی کیشن‘‘ آگے چل کر جی میل کی جگہ لے سکتی ہے۔

اس حوالے سے گوگل کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ جی میل کے بعد یہ ایپلی کیشن ہمارے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔

ان باکس ایپ صارفین کو موصول ہونے والے اہم ای میل پیغامات، مثال کے طور پر فلائٹ ٹکٹس کی معلومات، تصاویر اور اہم تقریبات کے بارے میں اطلاعات نمایاں حروف میں پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ ان باکس کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت بھی حاصل ہوجائے گی کہ وہ اپنے اہم کاموں کی یاددہانی کے نوٹس دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، کیوں کہ آج کل ای میل کی بھرمار ہوتی ہے اور اتنی غیرضروری ای میلز آتی ہیں کہ اکثر اہم اور ضروری نوعیت کی ای میلز ہماری نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہیں، خصوصاً جب ہم موبائل فون پر ای میلز چیک کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسا ہونا کبھی کبھی نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ گوگل کی نئی ایپلی کیشن ان باکس صارفین کے لیے کس حد تک فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور جی میل پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…