پیر‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2024 

مصیبت کا سامنا کرنے کے بعد انیسہ کو کامیابی کیسے ملی کلک کریں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔مصیبت کا سامنا کرنے کے بعد انیسہ تیلوار کا کاروبار صحیح طریقے سے بڑھنا شروع ہوا۔
سنہ 2002 میں وہ ایک کامیاب امریکی کاسمیٹکس کمپنی کی مالکن تھیں لیکن ان کی کمپنی کو ایک ایسا جھٹکا لگا کہ ان کے کاروبار کا مستقبل خطرہ میں پڑ گیا۔ایک طویل عرصے سے جنوبی کوریا سے ان کو مال فراہم کرنے والے کارخانے کے مالک نے انھیں مزید مال فراہم کرنے سے یہ کہا کر انکار کر دیا کہ وہ خود کاسمیٹکس کی فروخت شروع کر رہے ہیں۔انیسہ کو احساس ہوا کہ امریکی ریاست اٹلانٹا میں قائم ان کی ’انیسہ انٹرنیشنل کمپنی‘ کے پاس مصنوعات بنانے والا کوئی نہیں رہا۔لیکن چند برس بعد ہی ان کی کمپنی دنیا میں کاسمیٹکس اور میک اپ برشز بنانے والی سب سے بڑا کمپنی بن کر سامنے آئی۔اس وقت کی صورت حال کو’مایوس کن‘ قرار دیتے ہوئے انیسہ کہتی ہیں کہ انھیں اپنا کاروبار بند کرنے کے بجائے چین میں آ کر اپنے لیے فیکٹری ڈھونڈنے کا خیال آیا۔شمالی چین میں تیآنجن کے شہر میں قائم انیسہ انٹرنیشنل پلانٹ اب ہر سال 25 لاکھ سے زیادہ میک اپ برش بناتا ہے۔انیسہ کو اپنی فیکٹری کی مالکن ہونے کی ایک فائدہ یہ ہوا کہ اپنی مصنوعات تیار کرنے پر ان کو مکمل اختیار حاصل ہو گیا اور وہ نئی مصنوعات کے ڈیزائنز آزادانہ طور پر تیار کر سکتی تھیں۔اور ان کے نئے اور زیادہ قسم کے میک اپ برشز کے تحت انیسہ انٹرنیشنل کی فروخت میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔آج ان کی کمپنی ایک سال میں 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ آمدنی کماتی ہے۔انیسہ کی کمپنی ہر اقشام کے میک اپ برشز بناتی ہے ۔یہ ایک ’وائٹ لیبل کاروبار‘ ہے، یعنی یہ دوسری کمپنیوں کے لیے میک اپ برشز بھی بناتا ہے۔ ان کمپنیوں میں مشہور ’ایسٹی لوڈر‘ اور ’سیفورا‘ بھی شامل ہیں۔نیو یارک میں پیدا ہونے اور ٹینیسی کی ریاست نیشویل میں پروان چڑھنے والی انیسہ کو کاروبار چلانے کا جذبہ اپنی روسی والدہ فاطمہ تیلوار سے ملا جنھوں نے ترکی میں اپنا بچپن گزارنے کے بعد امریکہ ہجرت کی تھی۔
فاطمہ نے امریکہ میں درآمد اور برآمد کا کاروبار شروع کیا، جہاں وہ مشرق وسطی سے قالین اور دیگر گھریلو استعمال کا سامان خرید کر امریکہ میں فروخت کرتی تھیں۔یونیورسٹی میں بزنس پڑھنے کے دو سال بعد انیسہ 20 برس کے آس پاس تھیں جب وہ اپنی والدہ کے کاروبار میں شامل ہو گئیں۔اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ انھوں نے اپنیسابق برنس پاٹنر سے ملاقات کرنے کے بعد کیا اور ان کی کمپنی انیسہ انٹرنیشنل سنہ 1994 میں قائم ہوئی۔کوریا کی کمپنی برشز بناتی تھی اور انیسہ ان کی تقسیم، مارکیٹنگ اور فروخت کرتی تھیں۔انیسہ کی کمپنی دنیا میں سب سے زیادہ میک اپ براشز بنانے والی کمپنی ہے
انیسی کی کمپنی میں اب 500 لوگ کام کرتے ہیں اور ان کے دفاتر نیو یارک اور لندن میں بھی ہیں۔ انیسہ کی فیکٹری چین میں ہے اور ہیڈ کوارٹر ایٹلانٹا میں۔اپنی کمپنی کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ انیسہ میک اپ کے ٹرینڈز پر بھی نظر رکھتی ہیں اور نئے آئڈیاز ڈھونڈتی رہتی ہیں۔ان کی نئی مصنوعات میں ناخونوں کے پینٹ کرنے والے پیکس بھی شامل ہیں۔ ان کی کمپنی نئی اقسام کے میک آپ برش بنا رہی ہے۔
انیسہ کہتی ہیں: ’مجھے نئی اور خوبصورت چیزیں ڈیزائن کرنا بہت پسند ہے۔‘اٹلانٹا کے شہر میں اب ان کی کمپنی ایک بڑے دفتر میں منتقل ہونے کی تیاری کر رہی ہے ا ور انیسہ کہتی ہیں کے وہ اب بھی اپنے دفتر میں کام کرنے کے لیے صرف تخلیقی لوگوں کی متلاشی ہیں۔انھوں نے کہا: ’میں ایسے لوگ ڈھونڈتی ہوں جو ہمارے نقط آ نظر پر چلنا چاہتے ہیں اور ہمارے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔‘



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…