منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ کیا ہوگیا؟ اسلام آباد میں منایا گیا 'میں ملالہ نہیں ہوں' ڈے۔ مگرمقصد کیا تھا؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان میں سکولوں کی ایک تنظیم نے پیر کو ‘میں ملالہ نہیں ہوں’ دن منایا۔

یہ دن منانے کا مقصد متنازعہ ناول نگار سلمان رشدی کی حمایت کرنے پر نوجوان نوبل امن انعام یافتہ کی مذمت کرنا ہے۔

سترہ سالہ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کوششوں پر دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے لیکن پاکستان کے کچھ حلقوں میں ان کے بارے میں منفی خیالات پائے جاتے ہیں۔

ان حلقوں میں ملالہ کو ‘مغربی ایجنٹ ‘ تصور کیا جاتا ہے جو مبینہ طور پر اپنے ملک کو بدنام کرنے کے مشن پر ہیں۔

کُل پاکستان نجی سکول فیڈریشن نے گزشتہ سال بھی اپنے ارکان کو ملالہ کی سوانح عمری ‘آئی ایم ملالہ’ خریدنے سے روک دیا تھا کیونکہ تنظیم کے مطابق کتاب میں ‘اسلام اور پاکستان مخالف مواد ‘ پایا جاتا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کرسٹینا لیمب کی مدد سے لکھی گئی کتاب میں رشدی کیلئے ہمدردی پائی جاتی ہے۔

تنظیم کے صدر مرزا کاشف علی نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ‘ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ملالہ کا رشدی اور تسلیمہ نسرین سے گٹھ جوڑ ہے اور وہ رشدی کے نظریاتی کلب سے بھی قریب ہیں’۔

‘ہم کتاب کے اس باب کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جس میں ملالہ نے اپنے والد کے خیالات کے حوالے سے سلمان رشدی کی کتاب کو آزادی اظہار رائے شمار کیا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ آج سیمیناروں، پریس کانفرنسوں کی مدد سے ‘میں ملالہ نہیں’ دن منایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…