بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے85رنز

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی ۔۔۔۔نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے85رنز بنالیے۔ محمد حفیظ45 اور احمدشہزاد40رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز نے کھیل کے پہلے سیشن میں پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بالرز کو وکٹ لینے کا کوئی موقع نہیں دیا اور کھانے کے وقفے پر بغیر وکٹ گنوائے85رنز بنالیے۔ابوطبی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یہ نئی سیریز ہے، جسے جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ا?سٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کامورال بلند ہے۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک20 دو طرفہ سیریز ہوچکی ہیں ، جس میں13 پاکستان نے جیتی ہیں جبکہ کیویز صرف دو ہی سیریز جیت سکے۔ نیوزی لینڈ نے ا?خری مرتبہ1985 میں پاکستان سے ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔50ٹیسٹ میں سے پاکستان نے23 جبکہ نیوزی لینڈ نے صرف 7 میں کامیابی حاصل کی، ان میں سے پانچ نیوزی لینڈ نے ہوم گراونڈ پر ہی جیتے۔ دونوں کے درمیان آخری10 ٹیسٹ میں سے پاکستان نے 5 جیتے جبکہ 3 ڈرا ہوئے، 2 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔انفرادی کارکردگی میں پاکستان کے جاوید میانداد 18 میچز میں 1119رنز بناکر دونوں جانب سے ٹاپ اسکورر ہیں۔ قومی ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس 70وکٹوں کے ساتھ لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…