جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

استعفے واپس لینے ہیں یا نہیں لینے ہیں؟ تحریک انصاف کا کیا رہا فیصلہ؟ پڑھنےکیليئےکلک کریں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سیاسی جرگے کی درخواست پرپاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں سے استعفے واپس لینے کے حوالے سے مشاورت شروع ہوگئی ہے، آئندہ ہفتے تک عمران خان استعفے واپس لینے  یا نہ لینے کے حوالے سے اہم پالیسی بیان جاری کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری سیاسی تنازع کوحل کرانے کے لیے سیاسی جرگہ گزشتہ 48گھنٹوں سے پس پردہ کوششیں کررہاہے اور دونوں فریقین سے رابطے میں ہے، سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کرکے انھیں دوبارہ درخواست کی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت استعفے کے معاملے پر فوری نظر ثانی کرے کیونکہ اگر وہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے باہر ہوجائیں گے تو سیاسی سطح پراس کا نقصان صرف پی ٹی آئی کو ہوگا اور پھر الیکشن کمیشن کی تشکیل نواور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سفارشات پرکس طرح مشاورت ہوگی؟

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے بھی اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران انھیں آگاہ کیاکہ وہ عمران خان سے بات کریں اورپی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پراپنی حکمت عملی کوتبدیل کرے، حکومتی حلقوں نے سیاسی جرگے کو آگاہ کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل مکمل ہونے تک پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول نہیں کیے جائیں گے، وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان پس پردہ رابطوں میں تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اوردونوں فریقین کے درمیان اسلام آبادمیں باضابطہ ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اکثر رہنماؤں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ قومی اسمبلی،پنجاب اور سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے معاملے پرنظرثانی کی جائے تاکہ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلیے پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں قانون سازی میں اہم کردار ادا کرسکے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں استعفوں کے معاملے پر اندورنی اختلافات کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…