بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کا استعفی دینے سے انکار

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان کا استعفی منظور نہ کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ این اے 6 نوشہرہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے تحریری طور پر اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے جسے اسپیکر ایاز صادق نے منظور کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے دیگر ارکان کے استعفے اسپیکر کے پاس موجود ہیں تاہم اسپیکر سیکرٹریٹ نے تصدیق کردی ہے کہ سراج محمد خان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جارہا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مزید 2 رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان اورقیصر جمال بھی استعفیٰ منظور کرانا نہیں چاہتے جس کے لئے وہ اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے پارٹی کے تمام ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو منظوری کے لئے بھیجے جاچکے ہیں جبکہ اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ ہر رکن الگ الگ انٹرویو دے کراستعفوں کی وضاحت پیش کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…