منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اوور بلنگ کے معاملے پراب تک کیا ایکشن لیا گیا ،وزیراعظم کا استفسار

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔ ۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزارت پانی و بجلی، ریلوے اور دیگر محکموں کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں جاری اجلاس کے دوران وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو اوور بلنگ کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اووربلنگ کے معاملے سے نمٹنے کے لئے جامع میکنزم بنا رہے ہیں اور اس میں جہاں خرابی ہوئی اس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا گیا جس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارفین کو ریلیف دینے کے اقدماات شروع ہوگئے ہیں اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق صارفین کی شکایات کا ہرصورت ازالہ کیاجائے گا۔وزیراعظم نے وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ اووربلنگ کے معاملے میں ملوث عناصر کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے اور صارفین کیحقوق کاتحفظ،شکایات کا ازالہ ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…