جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

با اثر افراد کی فہرست جاری،روس کے صدر ویلادیمر پیوتن پہلے نمبر پر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔ امریکی جریدے فوربز نے 2014 کے 72 با اثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں روس کے صدر ویلادیمر پیوتن سرِ فہرست ہیں جبکہ امریکی صدر براک اوباما دوسرے نمبر پر ہیں۔اس سال پہلے دس با اثر افراد کی فہرست میں دو خواتین ہیں۔ پانچویں نمبر پر جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل اور چھٹے نمبر پر امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن۔اس سال بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ اس فہرست میں 15ویں نمبر پر ہیں۔دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی دنیا کے با اثر افراد میں 54 ویں نمبر پر ہیں۔فوربز کی لسٹ میں مذہب کے حوالے سے دو افراد شامل ہیں۔ چوتھے نمبر پر پوپ فرانسس ہیں جبکہ ایران کے علی حسین خامنہ ای 19ویں نمبر ہیں۔اس فہرست میں سب سے کم عمر افراد میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کی عمر 30 سال ہے جبکہ 49 ویں نمبر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جن کی عمر 31 برس ہے۔سب سے عمر رسیدہ افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود ہیں۔ وہ با اثر افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر ہیں۔فوربز کی اس سال کی فہرست میں نو خواتین کو جگہ ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…