ممبئی ۔۔۔بالی وڈ کے سٹار شاہ رخ خان کو بالی وڈ سے ایک شکایت ہے کہ انھیں ابھی تک ایک چیز سے محروم رکھا گیا ہے۔ شاہ رخ کو اس بات کا شدید افسوس ہے کہ انھیں ’باجی راؤ سنگھم،‘ ’راؤڈ راٹھور،‘ ’دبنگ،‘ اور ’انسپکٹر وجے‘ جیسے پولیس والے کردار کبھی نہیں ملے۔ بی بی سی کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ دلی تمنا ہے کہ وہ کسی فلم میں پولیس کا کردار ادا کریں لیکن ان کی یہ تمنا کوئی پوری نہیں کرتا۔یاد رہے کہ یہ فلمیں ان کے معاصر اداکاروں کی ہیں اور شاہ رخ تفریحاً انھیں نشانہ بنانا نہیں بھولتے۔شاہ رخ کہتے ہیں: ’کئی پولیس والے میرے ساتھ کام کرتے ہیں اور میں ان کا کام بہت قریب سے دیکھتا ہوں۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میں بھی پولیس کا کردار نبھاؤں لیکن کوئی ایسے رول لے کر آتا ہی نہیں۔‘اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ انھیں فلموں میں 25 سال سے ہونے کے باوجود ڈانس کے نام سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ ہدایت کاری ان کے بس کا روگ نہیں۔شاہ رخ خان کے مداحوں کی کمی نہیں۔انھوں نے کہا کہ ’میں پولیس کی وردی میں بہت اچھا لگتا ہوں۔ فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں میں نے وردی پہنی تھی۔ میں امت جی (امیتابھ بچن) کے انسپکٹر والے رول دیکھ کر ہی بڑا ہوا ہوں اور اب چلبل پانڈے یا راؤڈ راٹھور جیسے رول کی تمنا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا: ’آنے والی دو فلموں میں میں چور بنا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں شکل سے ہی چور لگتا ہوں۔‘واضح رہے کہ انسپکٹر وجے امیتابھ کا ’زنجیر‘ کا یادگار رول ہے جبکہ راؤڈی راٹھور کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے تو باجی راؤ سنگھم کا کردار اجے دیوگن نے اور چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان نے ادا کیا ہے اور سلمان اور شاہ کے تعلقات کے بارے میں لوگوں کو زیادہ معلوم ہے کہ جب کبھی اتفاق سے دونوں مل جاتے ہیں تو خبروں کی سرخیاں بن جاتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف















































