لاہو۔۔۔۔۔پٹرول سستا ہونے کے باوجود کئی شہروں میں پرانی قیمت پر فروخت جاری ہے ، متعدد پٹرول سٹیشنز نے فروخت بند کر دی ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حافظ آباد اور میانوالی میں پچیس پٹرول سٹیشنز مالکان کو جرمانہ کر دیا گیا۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی پٹرول پمپ مالکان پٹرول فوری مہنگا کر دیتے ہیں۔ اس مرتبہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی تو ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول ہی غائب ہوگیا کہیں پرانی قیمت پر فروخت جاری اور کہیں پٹرول کی فروخت ہی بند کر دی گئی۔ لاہور میں پٹرول نایاب ہونے سے شہری خوار ہونے لگے۔ کوئٹہ میں بھی شہری پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری طرف پنجاب میں انتظامیہ نے بھی نئی رعایتی قیمت پر پٹرول فروخت نہ کرنے والے پٹرول سٹیشنز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ لاہور میں تین ، فیصل آباد میں پانچ پٹرول سٹیشنز بند کر دئیے گئے۔ میانوالی میں پرانی قیمت پر پٹرول فروخت کرنے پر گیارہ ، حافظ آباد میں چودہ پٹرول سٹیشنز مالکان کو جرمانہ کردیاگیا۔