ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی، لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی۔اسلام آباد میں محرم کی سیکیورٹی پر مامور رینجرز، پولیس کا فلیگ مارچ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، خیرپور ، سانگھڑ میں آٹھ محرم سے دس محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے بتایا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کراچی ،حیدر آباد، سکھر، خیرپور اور سانگھڑ میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈبل سواری سے خواتین ، بچے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی مثتثنیٰ ہونگے ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ محرم کے دوران اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور میں نو اور دس محرم کو دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔دریں اثناء4 سیکورٹی انتظامات کے جائزے اور شو آف پاور کیلئے اسلام آباد میں پاک فوج ، رینجرز اور وفاقی پولیس نے فلیگ مارچ کیا ، فورسز کے افسران ، مسلح کمانڈوز اور درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔پاک فوج ، رینجرز ، وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ فلیگ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے شروع ہوا ، فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور شو آف پاور ہے۔ فلیگ مارچ میں ایس ایس پی آپریشنز، چاروں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور سترہ تھانوں کے ایس ایچ اوز شریک تھے۔ اس کے علاوہ فورسز کے مسلح کمانڈوز، درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے بھی فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…