جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

سا ئنسدانوں نے دماغی کینسر پر قابو پانے کیلئے سٹیم سیل کا طریقہ کار دریافت کر لیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک۔۔۔چوہوں پر ہونے والی تحقیق میں ان سائنسدانوں نے غیر متشکل خلیوں پر جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے کچھ تبدیلیاں کیں جن سے ان خلیوں سے ایک ایسا مادہ پیدا ہونے لگا جس سے دماغی کینسر کے خلیوں کی موت واقع ہوئی جبکہ صحت مند خلیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ جرنل آف سٹیم سیل میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں میسیچوسیٹس جنرل ہاسپٹل اور ہارورڈ سٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہونے والی اس تحقیق کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء4 قرار دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر خالد شاہ کے مطابق تجربات سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی انجینئرنگ کے بعد یہ غیر متشکل خلیے ایک ایسے مادے کا اخراج عمل میں لاتے ہیں جس کی مدد سے سرطانی خلیوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون میں اس طرح کی تکنیک سے کینسر کے خاتمے کا کام اگرچہ ماضی میں کامیابی سے ہوتا رہا ہے تاہم ٹھوس کینسر خلیوں کے خلاف یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ محققین کے مطابق چوہوں پر کامیاب تجربات کے بعد اب انسانوں میں یہ تجربات عمل میں لائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…