پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

امید ہے ہماری طرح عمران خان بھی اپنی کوتاہیوں سے سبق سیکھیں گے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے  امید ہے کہ عمران خان بھی اپنی کوتاہیوں سے سبق سیکھیں گے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کامیاب کارروائی کررہی ہیں۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، جس کے بعد وہ بھاگ رہے ہیں، انہیں جلد شکست دے کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان مزید مضبوط اور بہتر ملک ہوگا۔

پرویزرشید نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا اور ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہوا۔ چین توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے لیکن دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرنا پڑا، اس کے علاوہ قطر بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران دھرنوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ اگر تحریک انصاف نے نومبر میں معیشت کو مزید نقصان پہنچایا تواس کا دسمبر میں ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سیکھ رہے ہیں توقع ہے کہ عمران خان بھی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق سیکھیں گے۔ اگر ہم عمران خان کی گالیاں برداشت کررہے ہیں وہ سچ کو برداشت کریں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…