بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

ملک و قوم کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، شہباز شریف کی جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔جماعت اسلامی نے کْل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ، وزیر اعلیٰ نے کمشنر لاہور کو حکومت کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیکرٹری امیر العظیم اور لاہور کے امیر میاں مقصود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اکیس تا تئیس نومبر مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماع کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک و قوم کو احتجاج اور انتشار کی سیاست نہیں ، اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سب کو ملک کیلئے ذاتی مفادات اور انا چھوڑ کر بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…