بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ہماری صلح اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے خواجہ آصف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: ۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہماری اندرونی صورتحال سے کوئی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال خراب ہو مگر برا وقت آیا تو بھرپور جواب دیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ ا?صف نے کہا کہ ہم مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف تاریخی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں اس لیے دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندرونی خلفشار سے بھارت کو پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کے لیے شہ مل رہی ہے اور اگر بھارت ہماری اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، ہماری مسلح افواج جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔خواجہ اآصف کا کہنا تھا کہ ہماری صلح اور امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال خراب ہو ۔ دھرنوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے دھرنا ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اب تحریک انصاف کو بھی دھرنا ختم کرکے پارلیمنٹ کے اندر کردار ادا کرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…