جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان اور ایران کا تہران میں اجلاس

datetime 22  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران۔۔۔۔ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاک ایران سرحدی سیکورٹی کا اجلاس تہران میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سرحد پر سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق اجلاس میںآئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد اور ایرانی بارڈر پولیس چیف جنرل قاسم راضی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ روز پاک ایران سرحد پر رونما ہونے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا اور واقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں اعلیٰ حکام نے دو طرفہ تعلقات استوار کرنے اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر ائی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کا کہنا تھا کہ دونون ممالک کی سیکورٹی فورسسز میں باہمی رابطے کو مربوط بنایا جائے اور ساتھ ہی فورسسز کے درمیان حقائق پر مبنی اطلاعات کا تبادلہ بھی ہو۔ سرحدی حدود کا احترام اور قانون کی پاسداری سے ہی معاملات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی بھی دونوں ممالک کے تعلقالت پر منحصر ہے ۔ یہ ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ایرانی فورسسز کے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کے بعد طلب کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…