اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

سعودی حکام نے غیر قانونی طور پر آنے والے 98 ہزارعازمین کو ادائیگی حج سے روک دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکام نے بیرون ملک اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے 98 ہزار غیر قانونی عازمین کو حج کی ادائیگی سے روک کر انہیں واپس بھجوادیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے چوکس ہیں، حجاج کرام کی سہولت کے لئے مسجد الحرام کے اطراف 2 ہزار 602 گاڑیوں کے کھڑے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی شاہراہوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لئے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں۔

رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر ادارے کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر پہنچنے والی مختلف اقسام کی  25 ہزار 216 گاڑیوں کو روک کر انہیں واپس کردیا ہے، ان گاڑیوں میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے کم و بیش 98 ہزار عازمین سوار تھے جو اجازت نامے کے بغیر ادائیگی حج کے لئے پہنچے تھے، اس کے علاوہ  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…