منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہرقائد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ۔

datetime 21  ستمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرقائد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عمران خان جلسے سے شام کو خطاب کریں گے لیکن لوگوں کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹے پہلے سے ہی جاری ہے۔

کراچی میں مزار قائد کے سامنے نیو ایم اے جناح روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کے لئے پیپلز چورنگی سے مزار قائد آنے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، مزار قائد کے اطراف کی تمام سڑکوں پر تحریک انصاف کے پرچم اور عمران خان کی تصاویر آویزاں ہیں، جلسہ گاہ میں رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسے کے شرکا سے خطاب کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے لئے 20 فٹ اونچا اسٹیج قائم کیا گیا ہے جبکہ سڑک پر عوام کے لئے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں,جلسےمیں داخلے کے لئے خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ راستے بنائےگئے ہیں، جلسے کے دوران روشنی کے لئے خصوصی جنریٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کارکنوں اور عوام کا جوش و جذبہ جواں رکھنے کےلئے پارٹی ترانوں اور ملی نغموں کے لئے خصوصی ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام باغ جناح میں کیا گیا ہے۔

جلسے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھبیو کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایاگیا ہے۔ جلسے اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لئے 20 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف پولیس کے 500 سے زائد خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مددسے سرچنگ کرائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی جارہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 600 سے زائد رضاکار سیکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی میں پولیس اور رینجرز کی معاونت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…