ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے بعد امیتابھ، دلجیت کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے گھر اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کی دو بڑی شخصیات، سپر اسٹار امیتابھ بچن اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کو مبینہ طور پر سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ممبئی میئر کے دفتر کو موصول ہونے والی ایک دھمکی آمیز ای میل میں ان دونوں نامور شخصیات کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ممبئی میئر کے دفتر کو موصول ہونے والی اس ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے جلسہ پر حملے اور نومبر میں شیڈول دلجیت دوسانجھ کے ممبئی کنسرٹ کے دوران سیکیورٹی کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر حرکت میں آگئے اور نامزد مقامات پر جامع تلاشی و جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں کسی بھی مشکوک شے یا خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی۔حالیہ دنوں میں شہر میں پیش آنے والے دیگر سیکیورٹی واقعات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بالی ووڈ شخصیات اور بڑے ثقافتی اجتماعات کے ارد گرد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…