ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کے بعد از زچگی ہونے والی باڈی شیمنگ کی مذمت کی ہے۔

علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم میرے برادر کی دلہن میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں علی ظفر نے خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کرنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرہ اکثر خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کرتا ہے جو لوگوں کو دیکھنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔

علی ظفر نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی ماضی میں دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکے ہیں تاہم اب اس رویے کو درست نہیں سمجھتے۔بالی ووڈ اداکارہ حالیہ دنوں شوہر وکی کوشل کے ہمراہ عوامی مقامات پر نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزن بڑھنے کے حوالے سے تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔علی ظفر نے ناقدین کو پیغام دیا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے، انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے اور دوسروں کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…